بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بغیر ٹانگوں کے پیدا ہونے والے ایتھلیٹ نے دو ریکارڈ اپنے نام کرلئے

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022 |

لاس اینجلس(این این آئی )ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے والے امریکی ایتھلیٹ نے ہاتھوں کی مدد سے لمبی باکس جمپ لگا کر اور تین منٹوں سب سے زیادہ ڈائمنڈ پش اپس لگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اعلان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس

سے تعلق رکھنے والے کلارک نے دونوں ریکارڈ اپنے نام کیے۔زائن کلارک نے سب سے پہلے باکس جمپنگ کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پہلی کوشش میں انہوں نے 24 انچز کی چھلانگ لگائی، پھر 30 انچز کی اور آخر میں 33 انچز کی چھلانگ لگا کر ریکارڈ سیٹ کیا۔اس کے بعد کلارک نے ڈائمنڈ پش اپس کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔ پہلی کوشش میں وہ بہتر کارکردگی نہیں دِکھا سکے جبکہ دوسری کوشش میں انہوں نے تین منٹ کے اندر 248 پش اپس لگا لیں۔گینیز حکام سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پش اپس ذہن کا کھیل تھا۔کلارک کوڈل ری گریشن سِنڈروم کی وجہ سے بغیر ٹانگوں کے پیدا ہوئے تھے۔ اس نایاب کیفیت میں ریڑھ کی ہڈی کے نیچے کے حصے کی نشو نما غیر معمولی ہوتی ہے۔ ٹانگوں کے بغیر پیدا ہونے والے امریکی ایتھلیٹ نے ہاتھوں کی مدد سے لمبی باکس جمپ لگا کر اور تین منٹوں سب سے زیادہ ڈائمنڈ پش اپس لگا کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے اعلان کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کلارک نے دونوں ریکارڈ اپنے نام کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…