اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

حلیم عادل نے میری زندگی تباہ کردی، پہلی دو بیویوں کو بنگلوں جبکہ مجھے فلیٹ میں رکھا، مجھے ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، دعا بھٹو

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے گذشتہ روز اپنے شوہر رکن سندھ اسمبلی اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔دعا بھٹو کی جانب سے خلع کا کیس دائر کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔دعا بھٹو کا کہنا ہے کہ 2018میں علیم عادل شیخ سے شادی ہوئی تھی۔

پانچ لاکھ روپے حق مہر مقرر کیا گیا تھا جو تاحال ادا نہیں کیا گیا۔نکاح نامہ حلیم عادل شیخ کے پاس ہے جو آج تک مجھے نہیں دیا گیا۔حلیم عادل شیخ کی پہلی شادی کے بارے میں بعد میں معلوم ہوا۔حلیم عادل شیخ کی پہلی بیوی اور بچے میری زندگی میں مداخلت کرتے ہیں۔حلیم عادل شیخ بدتمیزی، ذہنی ٹارچر کرتے رہے ہیں۔حلیم عادل شیخ کا رویہ نامناسب ہے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔حلیم عادل شیخ نے اپنی پہلی دو بیویوں کو بنگلوں میں رکھا ہوا ہے۔حلیم عادل شیخ نے مجھے کرائے کے فلیٹ میں رکھا ہوا ہے۔عدالت سے استدعا ہے علیم عادل سے خلع دلوائی جائے۔پانچ لاکھ روپے ماہانہ خرچ بھی دینے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ حلیم عادل شیخ پی ایس 99 کراچی ایسٹ جب کہ دعا بھٹو خواتین کی مخصوص نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، دونوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔دونوں نے 2018 کے عام انتخابات کے فوری بعد شادی کی تھی، جسے تین سال تک خفیہ رکھا گیا تھا، تاہم ستمبر 2021 میں دعا بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کا اعتراف کیا گیا تھا۔دعا بھٹو سے حلیم عادل کی دوسری شادی کی تھی اور وہ ان سے عمر میں بھی بیس سال تک بڑے ہیں۔سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ 7 بچوں کے والد اور 56 سال کے ہیں جب کہ دعا بھٹو کی عمر ویب سائٹ پر دستیاب نہیں۔شادی کے چار سال بعد اب دعا بھٹو نے مختلف وجوہات کے باعث شوہر سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

دعا بھٹو نے حلیم عادل شیخ سے خلع کے لیے ملیر کی فیملی کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کرتے ہوئے فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کی۔دعا بھٹو نے خلع کے لیے مختلف وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے درمیان کچھ خاندانی اور نجی مسائل ہوگئے ہیں، جس وجہ سے وہ اب مزید ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔دعا بھٹو کی جانب سے خلع کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے کے معاملے پر تاحال حلیم عادل شیخ نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔جوڑے کو ایک سال کا بیٹا بھی ہے جو اس وقت والدہ کے ہمراہ رہتا ہے۔خلع کے بعد ممکنہ طور پر دونوں ایک ہی سیاسی جماعت پی ٹی آئی میں بھی نہیں رہیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل ااز وقت ہے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…