جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے جکارتہ زو نے چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کی رہنمائی کے لئے موبائل فون اپلی کیشن متعارف کروا دی ہے۔اس اپلی کیشن میں نہ صرف پورے چڑیا گھر میں موجود جانوروں کی معلومات اور ان کی تصاویر موجو دہیں بلکہ چڑیا گھر کا تفصیلی نقشہ بھی موجود ہے۔147ہیکٹر کے رقبے پر پھیلے اس چڑیا گھر میں دو ہزار سے زائد جانور موجود ہیں جس وجہ سے ایک ہی دن میں پورے زو کی سیر ممکن نہیں۔واضح رہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں موجود اس چڑیا گھر کا شمار دنیا کے چند بڑے چڑیا گھروں میں کیا جاتا ہے