جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

10 یا 15 دنوں میں پتالگ جائے گا کال آتی ہے یا قال پڑتاہے، شیخ رشید نے رانا ثناا للہ کو خبردار کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کی ساری سیاست اہم تعیناتی کے گردگھوم رہی ہے،(ن)لیگ کی پارٹنرشپ ٹوٹنے والی ہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ڈارروس اورچین کانام لینے سے پہلے شہباز سے پوچھ لیں۔

شہبازشریف توشوپیس ہے،فیصلے اور رابطے لندن سے ہورہے ہیں،جہاں مایوسی چھاگئی ہے۔انہوںنے کہا کہ رانا ثنااللہ کی بڑھکیں گلے پڑنے والی ہیں،دس یا پندرہ دنوں میں پتالگ جائے گا کال آتی ہے یا قال پڑتاہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ،فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ قوم وزیر خزانہ سے کسی خوشی کی متمنی نہیں کیونکہ پی ڈی ایم حکومت کی خوشیاں پہلے ہی بہت بھاری پڑ چکی ہیں، حکومتو ں کو غیر معمولی فیصلے کرنے کے لئے عوامی مینڈیٹ کی ضرورت ہوتی ہے تاہم اگر ضمنی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا جائے تو پی ڈی ایم حکومت عوامی مینڈیٹ سے محروم ہے اس لئے یہ بڑے فیصلے کرنے کی جرات نہیں رکھتی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام نے ہمیشہ عمران خان کے مطالبات کی توثیق کی ہے اور17جولائی کے بعد16اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں بھی عوام نے عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے تصدیق کی مہر ثبت کر دی ۔ انہوںنے کہا کہ وفاق میں بیٹھے حکمران جو مرضی کر لیں انہیں بالآخر عوام کا جلد انتخابات کا مطالبہ تسلیم کرنا پڑے گا، اس وقت معیشت ہچکولے کھا رہی ہے اور اسے استحکام دینے کے لئے عمران خان جیساوژن رکھنے والا لیڈر ہی دلیرانہ فیصلے کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی کوشش ہے کہ قوم ساری زندگی بھکاری رہے اس لئے انہوں نے اپنی ساری توجہ کرپشن کرنے اور قرضے مانگنے پر مرکوز کر رکھی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…