اسلام آباد(نیوزڈیسک) حکومت کاگیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان،عوام کی چیخیں نکل گئیں،عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔- وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے گیس قیمتیں بڑھانے کا اعلان کیا۔ گھریلو صارفین کے لئے گیس تیرہ فیصد تک مہنگی کی گئی۔ پہلا سلیب ایک سو دس روپے ، دوسرا دو سو بیس روپے جبکہ تیسرا سلیب چھ سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیا گیا ۔ کمرشل صارفین کیلئے گیس دس، صنعتی اور پاور سیکٹر کے لیے بائیس ، فرٹیلائزر سیکٹر کیلئے تریسٹھ فیصد مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں