ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

این اے 237 ضمنی انتخاب،پیپلز پارٹی کی کامیابی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کی نشست 237 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کی نشست 237 کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کی

کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے آغاز میں سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی بے ضابطگی یا دھاندلی ہوئی ہے تو آپ کے پاس الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل شہاب امام نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل جانے کا آپشن الیکشن مکمل ہونے کے بعد ہے ، ہم الیکشن کمیشن گئے دروازہ نہیں کھولا گیا اس لئے یہاں آئے، الیکشن کمیشن کو بے ضابطگی کے حوالے تین خطوط لکھے گئے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ الیکشن کاکیا تنازع لیکرآئے ہیں یہ بتائیں، جوباتیں آپ بتارہے ہیں وہ الیکشن تنازع کے زمرے میں آتا ہے ؟ آپ الیکشن ٹریبونل گئے یا نہیں؟وکیل پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہم الیکشن کمیشن گئے تھے شکایت لیکردروازہ ہی نہیں کھولاگیا، جس پر عدالت نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کہاں ہوتا ہے یہ بتائیں ؟وکیل شہاب امام نے دلائل دیئے کہ آرٹیکل 225 کے تحت ہمیں دادرسی کیلئے رجوع کا حق ہے۔

این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی۔۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے جعلی ووٹ ڈالے۔عدالت نے تحریک انصاف کی این اے 237 ملیر کا نتیجہ روکنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی اور ضمنی انتخاب کے نتائج سے متعلق الیکشن ٹریبونل سے رجوع کی ہدایت کردی۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ حلقے میں دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…