بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈالرز بچانے کیلئے بنگلا دیشی حکومت نے نورا فتیحی کا کنسرٹ منسوخ کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022 |

ڈھاکہ (این این آئی)زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نڑاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔نورا فتیحی نے انتہائی کم وقت میں جنوبی ایشیائی ممالک سمیت عرب دنیا

اور یورپ میں بھی اپنی شاندار ڈانس پرفارمنس سے منفرد مقام بنایا ہے۔حال ہی میں انہیں فٹ بال ورلڈ کپ کے آفیشل گانے میں عرب ڈانسرز کے ساتھ پرفارمنس کرتے دیکھا گیا تھا اور آئندہ ماہ وہ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں قطر میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی۔نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…