جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بی بیورو( نیب )نے سپریم کورٹ کے احکامات پر میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں۔

سپریم کورٹ نے نیب قانون میں ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ میں عمران کان کی درخواست پر سماعت کے دوران نیب قانون میں ترامیم کے بعد واپس ہونے والے ریفرنسز کا ریکارڈ محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے تمام ریفرنس کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نیب نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دیں ہیں۔نیب نے تمام سابق صدور ، وزرائے اعظم، سابق وفاقی اورایڈیشنل سیکرٹریزکے خلاف کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام الناس سے دھوکہ دہی کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کئے جائیں گے۔ریکارڈ مرتب کرنے کے لئے نیب نے تمام ریجنل بیوروز سے میگا کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ریجنل نیب بیوروز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے قیام سے اکتوبر 2022 تک ایسے تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…