لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کا موجودہ حالات کے تناظر میں جلد وطن واپسی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پیپلزپارٹی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اوراسی تناظر میں آصف علی زرداری کا لندن سے جلد وطن واپسی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں مختلف اداروں کے اقدامات کو پارٹی پر کڑاوقت قرار دیا جارہا ہے اور ایسے میں قیادت کے بیرون ملک ہونے سے منفی تاثر ابھر رہا ہے جسے زائل کرنے کے لئے اس فیصلے پر عملدرآمد متوقع ہے ۔