دہلی (این این آئی)فیس بک کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران چار دوستوں کی جانب سے بولا جانے والا جملہ سچ ثابت ہوگیا۔بی ایم ڈبلیو میں سوار چار دوستوں کو معلوم نہ تھا کہ مذاقا بولا جانے والا جملہ اتنی جلدی سچ میں بدل جائے گا۔ وہ فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ کررہے تھے جس میں وہ یہ بتارہے تھے کہ گاڑی کی اسپیڈ 230کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ گاڑی 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کو پہنچنے والی ہے اور ہم چاروں مریں گے۔پولیس کے مطابق اسی دوران تیز رفتار گاڑی ایک ٹرک میں جا گھسی جس سے گاڑی میں سوار چاروں دوست باہر جا گرے اور موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔چاروں دوستوں کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بہار سے دہلی جارہے تھے، ان کی گاڑی کو حادثہ اترپردیش میں پیش آیا۔
چاروں مریں گے، فیس بک پر چار دوستوں کا بولا گیا جملہ فوری سچ ثابت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
دکانوں اور مارکیٹس کے نئے اوقات کار جاری، اب کتنے بجے بند ہوں گی؟
-
آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
اطالوی وزیراعظم کا اپنی نازیبا تصویر پر ردعمل
-
بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف! بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
اپریل میں بارشیں معمول سے زیادہ ریکارڈ، آئندہ 3ماہ کا موسمی آئوٹ لک بھی جاری
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو 3 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ
-
زلزلے کے جھٹکے ، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے



















































