بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی نے این اے 237 ملیر میں حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف نے این اے 237 کے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا اور ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی

جس میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، پیپلز پارٹی کے کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے، دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ضمنی الیکشن میں کراچی کے حلقے این اے 237 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار حکیم بلوچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شکست دی۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 22493 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 10 ہزار 74 ووٹوں کے مارجن سے شکست ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…