پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبے بھر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا، جس کا مقصد ملاوٹ سے پاک صحت مند دودھ شہریوں کو فراہم کرنا ہے،اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گوالوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق دودھ پلاسٹک بیگز میں دستیاب ہوگا، جس میں 5 سے 6 فیصد فیٹ ہوگی جبکہ پلاسٹک بیگ پر درج ہوگا کہ دودھ کس شہر اور کس گوالے سے آیا ہے۔حکام کے مطابق کھلے کے بجائے پلاسٹک بیگ میں آنے والا دودھ ملاوٹ سے پاک ہوگا۔ اگر دودھ ملاوٹ شدہ یعنی مضر صحت ہوا تو اصل ذمے دار کی نشاندہی ہوجائے گی جس کے بعد ملاوٹ کرنے والوں کو باآسانی گرفتار کیا جا سکے گا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی مرحلہ وار ہوگی۔ ابتدائی طور پر لاہور میں پابندی لگارہے ہیں۔ دودھ یا دیگر اشیا میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…