سیف علی خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتادی

18  اکتوبر‬‮  2022

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے نواب، اداکار سیف علی خان نے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا سے دوری کی دلچسپ وجہ بتا دی۔بھارتی ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے سیف علی خان نے کہا کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے جڑنے کی بہت کوشش کی لیکن انہیں اپنے نام کی ایک آئی ڈی نہیں ملی، ان کے نام کے ہینڈل پہلے سے ہی بڑی تعداد میں موجود تھے۔سیف علی خان نے مزید کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بہت کشیدگی ہے اور وہاں بہت جھوٹ بھی بولنا پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ جھوٹ تو بول سکتے ہیں لیکن جب آپ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں تو آپ پر دوسروں کی تعریف کرنے کا بھی دبائو ہوتا ہے۔ اس لیے وہ جیسے ہیں ویسے ہی خوش ہیں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کی حالیہ دنوں ریلیز ہونے والی فلم ’وکرم ویدھا‘ میں انہیں اپنے کردار کی وجہ سے بہت سراہا جارہا ہے، فلم میں ریتیک روشن بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…