بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

میں نے دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا ، عمران طاہر کا انکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) جنوبی افریقہ کے کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔پاکستان جونیئر لیگ کی ماسٹر کلاس میں مینٹورز کے لیکچرز کا سلسلہ جاری ہے اور بہاولپور رائیلز کے

مینٹور جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر نے ماسٹر کلاس میں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا، ماسٹر کلاس میں گوادر شارکس، مردان وارئیرز اور بہاولپور رائیلز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کرکٹر عمران طاہر نے نوجوانوں کو اپنے کرکٹ کے سفر میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے بتایا اور اپنے تجربات سے آگاہ کرتے ہوئے ٹپس بھی دیں۔عمران طاہر نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے میں سخت محنت کی اور زندگی میں کبھی ہمت نہیں ہاری، دکانوں پر پیکنگ کا کام کیا، مجھے بولنگ کے لیے کوئی نہیں بلاتا تھا، ٹرائلز دینے کے لیے جاتا تو پوچھا جاتا کہ کس نے بھیجا، میں پاکستان میں ہر سطح پر کھیلنے میں کامیاب ہوا لیکن ملک کی نمائندگی کا خواب پورا نہ ہوا۔کرکٹر نے مزید کہا کہ جنوبی افریقہ نے مجھے موقع دیا، میں ان کا مشکور ہوں، میں موقع کی تلاش میں تھا اور میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا۔بی جے ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ جیسے پلیٹ فارم کا تو ہم نے سوچا بھی نہیں تھا، کرکٹرز کو یہی کہوں گا کہ ہمت نہ ہاریں موقع کی تلاش میں رہیں، میں دنیا کے لیے مثال ہوں، میں 22 سال سے مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…