اسلام آباد (نیوزڈیسک )پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے بارے میں بیان کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے بھی پیپلزپارٹی کوجواب دینے کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیاہے جس میں مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی کوحتمی جواب دیاجائے گا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بھی پیپلزپارٹی کوجواب دینے کے لئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیاہے جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کے بیان کاجائزہ کیاجائے گااورحکومت کی طرف سے اس اجلاس میں جوابی بیان مشاورت سے تیارکرکے جواب دیاجائے ۔اس موقع پروزیراعظم نوازشریف نے لندن میں وزیراعلی پنجاب اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوٹیلی فون کیاہے اوران سے آصف علی زرداری کے بیان پرمشاورت کی ہے ۔اس مشاورت میں دونوں رہنماﺅں نے وزیراعظم کومشورہ دیاہے کہ وہ کرپشن کے خلاف ڈٹ جائیں ۔ ذرائع کے مطبق حکومت کے اس مشاورتی اجلاس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید آصف علی زرداری کے بیان کاجواب دیں گے ۔