جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور میں 750 روپے کی خاطر دکاندار قتل

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 750 روپے کی خاطر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پان کارنر مالک اقبال نے عثمان خان سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اقبال اور عثمان میں ہاتھا پائی ہوگئی، عثمان نے گھونسے مار مار کر اقبال کو جان سے مار دیا۔ ایس پی اقبال ٹاون ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے نوٹس لینے پر پولیس نے قتل کے ملزم عثمان خان کو گرفتار کرلیا۔بائیس سالہ مقتول محمد اقبال نے شیراکوٹ کے علاقہ میں جنرل اسٹور بنا رکھا تھا جبکہ ملزم عثمان خان قریب ہی دکان پر سیلز مین کا کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کے 750 روپے دینے تھے جس کے تقاضے پر ملزم عثمان آپے سے باہر ہوگیا۔ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…