منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ملا عمر 2013 میں ہی انتقال کر چکے تھے، افغان طالبان کا اعتراف

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان طالبان نے اعتراف کیا ہے کہ ملا عمر 2013 میں ہی انتقال کر چکے تھے تاہم شوریٰ کے احکامات پر ان کے انتقال کی خبر کو 2 سال تک چھپائے رکھا۔طالبان کی جانب سے ملا اختر منصور کی سوانح حیات شائع کی گئی ہے جس میں انھوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ ملا عمر 23 اپریل 2013 کو انتقال کر چکے تھے لیکن ان کے انتقال کی خبر کو طالبان سپریم کونسل کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے چھپایا گیا کیونکہ طالبان 2013 کو غیر ملکی افواج کے خلاف جنگ کو آخری سال سمجھ رہے تھے۔ملا اختر منصور کی سوانح حیات میں مزید کہا گیا ہے کہ ملا عمر کے انتقال کی خبر صرف چند قریبی لوگوں کو ہی دی گئی تھی کیونکہ طالبان کو اس بات کا خدشہ تھا کہ ملا عمر کے انتقال کی خبر سے ’افغان جہاد‘ کو نقصان پہنچنے گا اور طالبان کے حوصلے پست ہو جائیں گے اسی لئے ان کے انتقال کی خبر 2 سال تک چھپائے رکھی۔ ملا اختر منصور کی خبر کو افغان حکومت کے ساتھ ’امن مذاکرات‘ شروع ہونے کے بعد مصالحت کے تحت 30 جولائی 2015 کو پوری دنیا پر واضح کی گئی۔واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ملا عمر کے انتقال کی خبر اس وقت شائع کی جس وقت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں مذاکراتی عمل کا پہلا دور مکمل ہو چکا تھا ا ور دوسرے دور کے لئے فریقین نے حامی بھی بھر لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…