اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی یونیورسٹی نے ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری جاری کر دی۔نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج (نمل) پہلی پاکستانی یونیورسٹی بن گئی ہے جس نے ہندی زبان میں ایم فل کی ڈگری جاری کی ہے۔ شاہین ظفر پہلی پاکستانی طالبہ ہیں جنہوں نے نمل یونیورسٹی سے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندی زبان کے ماہرین کی کمی کی وجہ سے تھیسز کیلئے بھارت کی علی گڑھ یونیورسٹی کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں۔