پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

اعتزاز احسن اپنے بیٹے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں ٗ تہلکہ خیز دعوی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی جانب سے سنیئر پارٹی رکن اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی تمام سیاسی جماعتوں میں بحث اور گفتگو کا مرکزی موضوع رہی ۔جنگ اخبار ک رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز ایک عشائیہ تقریب میں جس میں تمام پارٹیوں کے اہم عہدیدارن بھی شریک تھے۔

اس میں بھی اعتزاز احسن کے خلاف کارروائی کے حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کیا گیا۔پارٹی کے ایک رکن نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر دعویٰ کیا کہ دراصل اعتزاز احن اپنے صاحبزادے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیں یہ بات پیپلز پارٹی کے حلقوں کو کافی عرصے سے معلوم تھی تاہم بیرسٹر اعتزاز احسن کی قابلیت اور سنیارٹی کے باعث ان کے خلاف کارروائی سے اب تک گریز کیا جا رہا تھا لیکن اب اعتزاز احسن کے بیانات پارٹی پالیسی اور ڈسپلن کے لئے ایک مسئلہ بن رہے ہیں اس لئے بالاآخر کارروائی کرنا پڑی .تحریک انصاف کے ایک رکن نے یہ بھی دعوی کیا کہ اعتزاز احسن اپنے بیٹے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دلوانا چاہتے ہیںتقریب میں وکلابرادری کے نمائندوں نے جو اعتزاز احسن کے قریب ہیں اور انہیں جانتے ہیں،نے کہا کہ دراصل اعتزاز احسن کے خیالات اور سوچ میں یکسوئی نہیں رہی وہ عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں ڈسپلن باقی نہیں رہتا اور وہ کچھ بھی خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…