بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ میں اسلامی آئین اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین پر پہرہ دے رہی ہے، حافظ حمد اللہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ میں اسلامی آئین اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین پر پہرہ دے رہی ہے، کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بن سکتا،عمران خان نے امریکی ایما پر سی پیک پر کام روکا، 2018 کا الیکشن، الیکشن نہیں ،سلیکشن تھا،

اپریل میں آئینی طریقے سے عمران خان کی جعلی اور نااہل حکومت ختم کی۔ دارالقراء کریم ٹائون میں پریس کانفرنس بعد ازاں سلیمی چوک میں تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے مجھے امریکی سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، یہ سائفر کے چکر میں قوم کو بیوقوف بنانا چاہتا ہے مگر اب ہر پروپیگنڈے سے پردہ ہٹتا جا رہا ہے، سچ سامنے آ رہا ہے، عمرران خان الیکشن چاہتے ہیں تاہم پنجاب، کے پی اسمبلی تحلیل نہیں کرتے۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں پی ڈی ایم کی جیت ہوگی۔کانفرنس میں جے یو آئی کے رہنما قاری حامد صدیق، شیخ آصف رشید، میاں عامر شہزاد, رانا ریحان اختر، وحیداللہ قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔ قبل ازیں سنیٹر حافظ حمداللہ کے اعزاز میں دارالقراء کریم ٹاؤن میں استقبالیہ دیا گیا جس میں قاری محمد صدیق کے بڑے صاحبزادیقاری محمدصدیق، قاری محمود صدیق ودیگر عمائدین شہر اور کارکنان جمعیت نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کارخانے بنارہے تھے جبکہ ہمارے ہاں لنگر خانے اور بنگ خانے بن رہے تھے ملک کو معاشی سیاسی اور دفاعی طور پر کمزور کیاگیا عمران خان کی سیاست کالم گلوچ سے شروع ہوکر گالم گلوچ پر ہی ختم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمرانی حکومت نے ناموس رسالت قانون کو ختم کرنے کیلئے چور دروازے سے حملہ کرنے کی کافی کوششیں کیں آئین کے اسلامی دفعات ان سے ہضم نہیں ہورہے یقین دلاتے ہیں کہ انکے کسی مکروہ سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت میں رہ کر بھی گالیاں دیتے رہے ہیں

جبکہ آج اپوزیشن میں ہوکر بھی وہی بازاری زبان استعمال کررہاہے یہ شخص بدکرداری بداخلاقی اور بدتہذیبی کا مجموعہ ہیانہی کے بازاری زبان کی وجہ سے نوجوان بد اخلاق بدتہذیب اور بد گفتار بنے انہوں نے کہاکہ قانون کی بالادستی آئین پارلیمنٹ اور جمہوریت کا استحکام پی ڈی ایم کی اولین ترجیح ہے

کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنائیں گے عمرانی حکومت میں نیب کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیاگیا انہوں نے انتقامی سیاست کی ہر حد پار کی انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے دعویدار عمران خان کے اردگرد چور اور کرپٹ ٹولہ جمع تھی وہ خود چوروں کا سردار اور سرغنہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…