ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی دور، سی پیک کے سپورٹ پراجیکٹ سے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سال 2020 میں سی پیک منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سابق حکومت میں پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا۔نجی ٹی وی نے موصول سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے 2020 میں قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔سرکاری دستاویزت کے مطابق سی پیک سپورٹ پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں مکمل ناکام رہا، تمام نقصان سابقہ حکومت (پی ٹی آئی دور) میں ہوا۔آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ سی پیک منصوبے کا سپورٹ پراجیکٹ فورا بند کردینا چاہئے، منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ کیلئے فنڈز پر اکتوبر 2020 میں نظرثانی کی گئی اور بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے ملازمین منصوبے کے اصل مقاصد پر کام نہیں کررہے۔رپورٹ کے مطابق تجویز دی گئی کہ پراجیکٹ کو بند کریں تاکہ مزید قومی خزانے کا نقصان نہ ہو۔دستاویزات کے مطابق سپورٹ پراجیکٹ کا مقصد چین پاکستان اقتصادی راہداری کے جاری منصوبوں کی دیکھ بھال اور وقت پر مکمل کرانا تھا۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سابق حکومت میں پراجیکٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا کچا چٹھا کھول دیا۔نجی ٹی وی نے موصول سرکاری دستاویزات کے حوالے سے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے سپورٹ پراجیکٹ سے 2020 میں قومی خزانے کو 73 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…