کراچی(این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے۔آغا سراج درانی نے کراچی کی احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی وفاقی حکومت کا اختیار ہے، لوگوں کا کام ہے تنقید کرنا۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس ہو جاتی ہیں، ویڈیو بن جاتی ہیں، پاکستان میں ایسا سب کچھ ہوتا رہتا ہے، ملکی سیاست میں یہ سب ہوتا رہتا ہے۔دوسری جانب کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج سمیت دیگر کے خلاف آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔آغا سراج درانی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ احتساب عدالت کے فاضل جج کے ریٹائرمنٹ کے بعد نئے جج تعینات نہ ہو سکے۔لنک عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔قومی احتساب بیورو(نیب)کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی آئین کے مطابق کی گئی ہے، آغا سراج درانی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان کا حل
-
سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور
-
22 جولائی بروزبدھ کو تعطیل کا اعلان
-
پاکستان میں سریا کی قیمت، فی کلو تازہ ریٹس جاری ہوگئے
-
لاہورائیرپورٹ سے تین ہائی پروفائل شخصیات امریکا فرارہوتے گرفتار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
فیفا ورلڈکپ 2026 کی فاتح ٹیم سپین پر ڈالروں کی بارش، کتنی انعامی رقم ملی؟
-
بھارت میں حسن علی پر تشدد کی افواہوں کے بعد اہلیہ کی لب کشائی
-
امریکا فرارہونے کی کوشش میں لاہور ایئرپورٹ سےگرفتار ہائی پروفائل شخصیا ت کے کیس میں ڈرامائی موڑ
-
ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع ہوگی یانہیں؟اہم خبر آگئی
-
سلمان خان کی نئی جھلک وائرل، مداحوں نے صحت پر سوال اٹھا دیے
-
ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے شوہر حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے
-
سرکاری یونیورسٹی میں مرد رجسٹرار کو ہراساں کرنے پر خاتون افسر کے خلاف فیصلہ برقرار



















































