ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قومی ٹی 20 میلے کیلئے میدان سج گیا

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ کا میلہ منگل سے شروع ہوگا، راولپنڈی میں شیڈول کوالیفائنگ راو¿نڈ میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی، ٹاپ ٹو کو پیش قدمی جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کا کوالیفائنگ راو¿نڈ منگل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جس میں 8ٹیمیں شریک ہونگی، مقابلے 5 ستمبر تک جاری رہیں گے، اس مرحلے کے دونوں سیمی فائنلز کے فاتحین سمیت12ٹیمیں 8ستمبر سے شروع ہونے والے مین راو¿نڈ میں ٹائٹل کیلیے جنگ لڑیں گی۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز انتخاب عالم نے گورننگ بورڈ کے رکن شکیل شیخ اور اسپانسر اداروں کے نمائندوں کے ہمراہ ایونٹ کے لوگو کی تقریب رونمائی کے موقع پر پریس کانفرنس میں بتایا کہ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں 8 ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں جنھیں 2گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔
گروپ اے میں کوئٹہ، لاڑکانہ، لاہور (بلو) اورآزادجموں وکشمیر، گروپ بی میں کراچی(بلو)، فاٹا، ڈیرہ مرادجمالی اور بہاولپور ریجن شامل ہونگے۔ کوالیفائنگ راو¿نڈ کے دوران روزانہ 3میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پہلامیچ دوپہر 12 بجے، دوسرا شام 4بجے جبکہ تیسرا مقابلہ رات 8بجے شروع ہوگا۔ مین راو¿نڈ کیلیے ٹیموں کو بھی 2گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں سیالکوٹ،کراچی (وائٹ)، حیدر ا?باد، ملتان، راولپنڈی اور ایک کوالیفائر ریجن کی ٹیم شامل ہوگی، گروپ بی میں پشاور، فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور (وائٹ)، ایبٹ آباد اور ایک کوالیفائر ریجن کی ٹیم کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، اس مرحلے میں روزانہ 3میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ 2 ڈائمنڈ گراو¿نڈ اسلام آباد میں ہونگے، 8ستمبر کو اسلام آباد میں ہونیوالے میچز مرغزار کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جائیں گے، ٹائٹل کیلیے فیصلہ کن مرحلے میں ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 14جبکہ فائنل 15ستمبر کو کھیلاجائے گا۔
کل ایونٹ کے پہلے روز کوئٹہ ریجن کا مقابلہ لاڑکانہ سے ہوگا، لاہور (بلو) کو آزاد جموں کشمیر کا چیلنج درپیش ہوگا،لاہور کی قیادت عدنان اکمل کے سپرد ہوگی،ٹیم میں سمیع اسلم اور دیگر باصلاحیت کھلاڑی بھی شامل ہیں، کراچی ریجن (بلو) اور فاٹا ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی، شہر قائد کی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ ان کی غیر موجودگی میں سرفراز احمد کمان سنبھالیں گے، ان کو اسد شفیق، فواد عالم، انور علی، شاہ زیب حسن اور محمد سمیع جیسے کرکٹرز کا ساتھ بھی میسر ہوگا۔ ایونٹ کے مین راو¿نڈ میں قومی کرکٹرز سمیت بڑے اسٹارز کی انٹری شروع ہوجائے گی، اظہر علی لاہور (وائٹ) کی قیادت کرینگے، احمد شہزاد، عمراکمل، محمد حفیظ، وہاب ریاض ، محمد عرفان اور اعزاز چیمہ اس مضبوط اسکواڈ کا حصہ ہونگے، کراچی (وائٹ) کے کپتان فیصل اقبال ہونگے، فیصل آباد ٹیم کی کمان مصباح الحق کے ہاتھوں میں ہوگی، سعید اجمل اور احسان عادل کو بھی اسکواڈ میں رکھا گیا ہے، سیالکوٹ کے کپتان شعیب ملک ہونگے،مختار احمد، نعمان انور، حارث سہیل،بلاول بھٹی بھی اسی ٹیم میں شامل ہیں۔
ایبٹ آباد کے کپتان یونس خان، یاسر شاہ بھی ہمراہ ہونگے۔ ملتان ریجن کی قیادت کامران اکمل کو دینے کا حیران کن فیصلہ کیا گیا ہے، ذوالفقار بابر، صہیب مقصود، راحت علی اور عمران فرحت کا ساتھ بھی حاصل ہوگا۔ راولپنڈی ٹیم کے کپتان سہیل تنویر کو ناصر جمشید، عمر امین، حماد اعظم اور یاسر عرفات کی خدمات میسر ہونگی،حیدر آباد کی قیادت شرجیل خان کے ہاتھوں میں ہوگی، اسلام آباد کے کپتان عماد وسیم، عمر گل اور بابر اعظم بھی ساتھ موجود ہونگے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…