اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

8 افرادکے قتل معاملے نے نیا رنگ اختیار کرلیا مزید تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے ( این این آئی)سرحدی آبادی ہچڑ میں ایک ہی گھر کے چار افراد سمیت آٹھ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں ذہنی طو رپر صحتمند قرار دیدیا گیا ،آئی جی پولیس کے حکم پر محکمہ پولیس کے انتہائی قابل پولیس آفیسر انسپکٹر صفدر پرویز کو تفتیش سونپ دی گئی ۔انسپکٹر صفدر پرویز کے مطابق آٹھ افراد کے قاتل ملزم فیض کا ابتدائی طبی معائنہ کروایا گیا ہے ۔

جس میں وہ مکمل طور پر فٹ اور نارمل پایا گیا ہے ۔ملزم کے خلاف دہشت گردی ایکٹ 7ATAکی دفعہ بھی لگاکر تین دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے ،ملزم فیض پڑھا لکھا اور نارمل گفتگو کرتا ہے جس سے اس کے ذہنی مریض ہونے کی کوئی بھی تصدیق نہیں کرسکتا ۔ڈاکٹروں کی ٹیم بتائے گی کہ اس کا دماغی توازن کیسا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کا کہنا ہے کہ معاشرے نے اس کے ساتھ ناانصافی کی ہے جس کی وجہ سے ذہنی دبائو میں آکر اس نے قتل کئے اور ماں بہن سمیت کئی افراد کو زخمی کیا، ملزم کو تھانہ نارنگ سے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب نواحی آبادی ہچڑ میں ایک ہی گھر کے چار افراد سمیت آٹھ افراد کے قتل کے واقعہ میں غفلت کے مرتکب پائے جانے والے ایس ایچ او تھانہ نارنگ سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کرنے کے بعد زیر دفعہ 155سی کے تحت مقدمہ درج کرکے اپنے ہی تھانہ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔گرفتاری اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں عمل میں آئی ۔

میڈیا نے روز اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مقتولین کے ورثا ء کا موقف بیان کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقعہ کی اصل ذمہ دار نارنگ پولیس ہے ،ہم ایس ایچ او نارنگ اور دیگر اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروائیں گے ۔میڈیا کی رپورٹ پر وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی نے لندن سے نوٹس لیا اور نہ صرف آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کی بلکہ ایس ایس پی آر آئی پی پر مشتمل پانچ رکنی انکوائری ٹیم مقرر کردی جس نے چوبیس گھنٹوں میں میڈیا کی رپورٹ کو حقائق پر مبنی قرار دیتے ہوئے مقتولین کے ورثا ء کے بیانات کی روشنی میں رپورٹ وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کو دی کہ اس واقعہ میں نارنگ پولیس غفلت کی مرتکب پائی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…