اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے ترجمان پی ڈی ایم نے عمران خان پر واضح کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ عمران خان لانگ مارچ کا شوق پورا کر لیں، اگر قانون کو ہاتھ میں لیا تو سختی سے نمٹیں گے،اگر نواز شریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان بھی گرفتار ہو سکتے ہیں، آرمی چیف کی تعیناتی وقت کا

وزیر اعظم کرے گا،الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایجوکیشن یونیورسٹی ٹان شپ میں سیرت النبی کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم نے اپنی سیاست دا ئو پر لگا کر ریاست کو بچایا، عمران خان نے اپنی ڈیڑھ انچ کی پارٹی کو بچانے کے لئے ریاست کے خلاف سازش کی، جو کہ آڈیو لیکس سے واضح ہو چکا ہے ۔ حافظ حمد اللہ نے عمران خان کو ملکی سیاست کے لئے کینسر کی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں قبل از وقت الیکشن کروانے کی ڈکٹیشن مت دیں، الیکشن اگلے سال اکتوبر میں ہی ہوں گے۔ آری چیف کی تعیناتی کا اختیار آئین ہے مطابق وقت کے وزیر اعظم کو ہوتا ہے، شہباز شریف ہی آرمی چیف کی تعیناتی کریں گے۔ عمران خان پر اتنے کیسز ہیں تو ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا جا سکتا، گرفتار ہوئے تو بلوچستان کی مچھ جیل میں رکھیں گے۔ عمران خان کا لانگ مارچ شارٹ ہو یا لانگ وہ ٹھس مارچ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…