کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتوارکواپنی ہمشیرہ کے ہمراہ خصوصی طیارے سے کراچی پہنچ گئے جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور بھی کراچی پہنچ گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دورہ اسلام آباد کے بعد اپنی بہن کے ہمرا کراچی پہنچ گئے، انہوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان،خیبرپختون خوا،پنجاب اور کمشیر کے پارٹی رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو فعال کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کیے۔دورہ اسلام آباد کے بعد بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچ گئے انکے ہمراہ ان کی ہمشیرہ بھی تھیں۔دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور بلاول کی پھوپی فریال تالپور بھی کراچی پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی قیادت کی کراچی آمد کو غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔