دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے مذہبی امور شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے منگل کو ہندوؤں کی عبادت گاہ مندر کا افتتاح کیا اور 70 ہزار مربع فٹ پر پھیلے مندر پر عقیدت مندوں کا استقبال کیا۔روزنامہ جنگ میں سبط عارف کی خبر کے مطابق ان کے ہمراہ راجو شروف بھی تھے جنہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے خواب کو حقیقت بننے میں تین سال کا عرصہ لگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خاندان1950 میں میرپور خاص سے صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر اور بعد ازاں دبئی منتقل ہوئے اور یہاں شیو مندر تعمیر کیا اس کے بعد اب 70 ہزار مربع فٹ پر پھیلے مندر کی تعمیر میں کامیاب ہوئے۔اس مندر میں چھ ہزار عقیدت مند یومیہ عبادت کرسکیں گے اس مندر کی تعمیر پر چار ارب روپئے خرچ ہوئے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں