کراچی(نیوزڈیسک) سونے کی ایک اورقلابازی،خریدار حیران و پریشان،کوئی سونا خریدنا چاہتا ہے تو سوچتا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید قیمت کم ہوجائے گی جبکہ بعض لوگوں کی سوچ یہ ہے کہ یہی وقت خریداری کا ہے اس کے بعد سیزن شروع ہوجائے گا اورسونے کی قیمتیں مزید بڑھ جائیںگی ۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی منڈیوں میں کمی کے بعد سونے کی قیمت چھیالیس ہزار ایک سو روپے فی تولہ پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تین سو تینتالیس روپے کی کمی سے انتالیس ہزار پانچ سو چودہ روپے ہو گئی۔ دو روز کے دوران ملک میں سونے کے نرخ ایک ہزار پچاس روپے فی تولہ کم ہوئے۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ چار ڈالر کمی سے گیارہ سو اٹھائیس ڈالر فی اونس ہو گئی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں