پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں کمی کی رفتار کم ہو گئی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ گزشتہ سات روز سے جاری ہے اور انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپے 16پیسے کا اضافہ ہوا۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ پیر کو کرنسی مارکیٹ میں انٹربینک میں ڈالر 95 پیسے سستا ہو

کر227 روپے 50 پیسے پر آگیا۔ 7 روز میں انٹربینک میں ڈالر 13روپے مجموعی طور پر سستا ہوچکا ہے۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 227 روپے 29 پیسے پر بند ہوا جو جمعہ کو بند ہونے والے 228 روپے 45 پیسے کی سطح سے 0.51 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کے رجحان کو کیسے برقرار رکھا جائے اور ملک مخالف عناصر کو فائدہ اٹھانے سے کس طرح روکا جائے۔امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکانٹ خسارے میں 50 کروڑ ڈالر کمی سے روپے کی قدر کو کافی سہارا ملا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…