پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی طاقتور حلقوں سے ملاقات اور  مذاکرات کی تصدیق

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے طاقتور حلقوں سے بات چیت کا اعتراف کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاستدان کے

دروازے سب کے لیے کھلے ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق عدالت کے باہر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی طاقتور لوگوں سے بات چیت کی خبریں ہیں؟ عمران خان نے جواب دیا سیاستدان تو بات چیت کرتارہتا ہے مگر مجرموں سے بات نہیں ہوگی۔ یہ بھی کہا عقلمندی یہی ہے کہ جب بات ہورہی ہے تو اس پر بیان نہ دیا جائے۔مریم نواز کو پاسپورٹ واپس ملنے پر عمران خان نے کہا اس سے واضح ہوگیا کہ اس ملک میں رول آف لا نہیں ہے۔عمران خان نے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد بھی ملک کے عدالتی نظام پر پوری طرح اطمینان کا اظہار نہ کیا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جس طرح ہر سیاستدان اچھا نہیں ہوتا اور ہر برا نہیں ہوتا۔ جس طرح صحافی کچھ اچھے ہوتے ہیں کچھ برے ہوتے ہیں اسی طرح کئی عدالتوں کے اچھے فیصلے ہیں کئی کے نہیں ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن پر ایک ہی کیس بنانا باقی رہ گیا ہے اور وہ چائے میں روٹی ڈبو کر کھانے کا کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی تھون میں اکٹھی ہونے والی رقم اس ہفتے سے لوگوں میں تقسیم ہونا شروع ہو جائے گی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…