پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

یہ تو ایک مذاق ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار

datetime 3  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان سے متعلق بنائے گئے ڈیش بورڈ کے افتتاح سے انکار کر دیا۔سیلاب متاثرین کی امداد رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ڈیش بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ

اس کوصحیح کریں یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے، میں افتتاح نہیں کرونگا، یہ توایک مذاق ہے، یہ کوئی ڈیش بورڈ نہیں ایک اسٹیشنری چیزہے، یہ وہ چیزنہیں جومیں اورقوم چاہتی ہے، ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا، یہ توایک مذاق ہورہا ہے، یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے اس کودرست کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے متاثرین کیلئے آنے والی امداد مثلاً رضائیاں، بے بی فوڈ، پینے کا پانی کہاں جارہا ہے، اس کی تفصیلات کہاں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ڈیش بورڈ کی ورکنگ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ڈیش بورڈ رئیل ٹائم انفارمیشن اپ ڈیٹ کی جائے۔اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کلائمٹ چینج کا شکارہوا ہے، پاکستان کا کاربن کے اخراج میں کم سے کم حصہ ہے، سیلاب متاثرین کیلئے دیئے گئے فنڈزکی تفصیلات ڈیش بورڈ پردستیاب ہوں گی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ڈیش بورڈ کوتیارکیا گیا ہے۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیش بورڈ کے ذریعے ہمیں اندازہ ہوگا کن علاقوں میں ریلیف دیا جارہا ہے، سیلاب متاثرین کوملنے والی تمام ڈونیشن کی معلومات ڈیش بورڈ پرموجود ہوگی، ڈئزاسٹرمنیجمنٹ کے لیے ڈیش بورڈ بہت اہمیت کا حامل ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…