لاہور( این این آئی)انگلینڈ کے خلاف ساتویں ٹی ٹونٹی میچ میں 210کے ہدف کے تعاقب کیلئے آنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کے آئوٹ ہوتے ہی شائقین کرکٹ نے مایوس ہو کر واپس جانا شروع کر دیا ۔انگلینڈ کے دوکھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 4 گیندوں پر4 رنز بناکر کرس ووکس کی گیند پر ہیری بروکس کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے ۔واضح رہے کہ بابر اعظم نے ہیری بروکس کا کیچ ڈراپ کیا تھا لیکن بروکس نے بابر کی کوئی مدد نہ کی اور کیچ پکڑ لیا۔محمد رضوان 4گیندوں پر ایک سکور بناکر بولڈ ہوئے۔دونوں کے آئوٹ ہوتے ہی شائقین کرکٹ مایوس ہو گئے اور واپس جانا شروع کر دیا۔