لاہور( این این آئی)سیلاب کی وجہ سے معطل ہونا والا ٹرین آپریشن ایک ماہ سات بعد بحال ہو گیا ۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرین آپریشن جزوی طو رپر بحال کیا گیا ہے ۔خیبرمیل کراچی سے پشاور اوررحمان بابا ایکسپریس کراچی کینٹ سے راولپنڈی کے لئے بحال ہوئی ہے۔
5 اکتوبر سے قراقرم، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بحال کیا جائے گا، تمام ٹرینوں کو اضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ 22 گھنٹے رکھا گیا ہے۔ سفری دورانیے کا جائزہ 30 روز کے بعد دوبارہ لیا جائے گا اور اسے بتدریج کم کیا جائے گا۔5 اکتوبرکو قراقرم ایکسپریس3بجکر30منٹ پرلاہور کے لئے ،بزنس ایکسپریس 4بجے اورکراچی ایکسپریس4بجکر30منٹ پرلاہور کی جانب روانہ ہوگی۔محکمے کی جانب سے کراچی سے لاہوراور راولپنڈی کے لئے چلنے والی پانچوں ٹرینوں کی بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیاہے۔مسافروں کی سہولت کیلئے پانچوں ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھا کر 19 کردی گئی ہے۔دوسری جانبمحکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،خیبر میل ٹرین کا کراچی براستہ لاہور پشاور اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11ہزار اورخیبر میل ٹرین کا پشاور سے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 200 روپے کردیاگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے سے اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 200سے بڑھا کر 7ہزار روپے کردیا گیا،قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے کردیا گیا،کراچی ایکسپریس ٹرین کا لاہور اور کراچی کے
درمیان اے سی سلیپر کلاس کا 9ہزار روپے ، کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5ہزار 700 سے بڑھا کر 7ہزار روپے ، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4ہزار 150سے بڑھا کر 5ہزار روپے کردیا،کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے،
رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے ،اے سی اسٹینڈرکلاس کا کرایہ بڑھا کر 5ہزار روپے ،رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3ہزار روپے اور پاک بزنس ایکسپریس ٹرین اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا۔