اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو سازش کے تحت گرانے والے اب سائفر گم ہونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں حقیقت قوم کے سامنے نہ آئے، ثابت ہوگیا جو ہم کہتے تھے وہ سچ تھا،
مراسلے کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ میں موجود ہے، مراسلے کا معاملہ اٹھانے پر حکومت کا شکریہ، گرفتاری سے خوفزدہ نہیں، دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال دیں۔ دنیا نیوز کے مطابق حقیقی آزادی کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، مہنگائی مارچ کرنے والوں نے 5 ماہ میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مہنگائی کر دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میں نے ایک مراسلہ ساری قوم کو دکھایا، اس مراسلے میں سارش واضح تھی، اس میں عمران خان کو ہٹانے کا کہا گیا، اس مراسلے میں کہا گیا کے عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیا جائے گا، میں نے ساری جگہ مراسلہ دکھایا، میں اسمبلی میں لیکر گیا، یہ امپورٹڈ حکومت نے کہا کوئی مراسلہ نہیں ہے، مریم نے کہا یہ جھوٹ ہے، مریم جو سچ نہیں بول سکتی ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مراسلے کو اٹھا دیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری قوم کے سامنے آگیا ہے جو میں کہہ رہا تھا وہ سچ ہے، اب نیا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ سائفر گھوم ہو گیا، مریم آپ چاہیں گی کہ سائفر گم ہو جائے، وزرات خارجہ میں ماسٹر کاپی پڑی ہوئی۔