جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کسٹمزکا منی لانڈرنگ کے خلاف ایئرپورٹس پرکریک ڈائون

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ کسٹمز کے انسداد منی لانڈرنگ مہم کے تحت ملک بھر کے ایئرپورٹس پرمنظم کریک ڈائون کے حوصلہ نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
ذرائع نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ کسٹمز حکام نے بیرون ملک سفر پر جانے والے مشکوک مسافروں کی باڈی سرچنگ کا بھی آغاز کردیا ہے کیونکہ انہیں خفیہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ غیرملکی کرنسی کے اسمگلرز جوتوں اور زیرجامہ بھی امریکی ڈالر، پاو¿نڈ، یورو، سعودی ریال ودیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ کررہے ہیں۔
جناح ٹرمینل پر تعینات کسٹم حکام نے بتایا کہ مختلف نوعیت کے دباو¿ کو بالائے طاق رکھ کر بیرون ملک سفر پر جانے والے مسافروں کی بلاامتیاز جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اگست2015 کے دوران محکمہ کسٹمز پریونٹیو نے غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کے3 کیسز میں بیرون ملک جانے والے مسافروں سے مجموعی طور پر1 کروڑ31 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی بازیاب کرائی اور ان کے خلاف باقاعدہ ایف آئی آر کا اندراج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
جناح ٹرمینل پر تعینات محکمہ کسٹمز کے اسسٹنٹ کلکٹر واصف ملک نے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ گزشتہ48 گھنٹوں میں بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں رحمت خان اورعلی کیرانی کی پروفائلنگ کی بنیاد پر تلاشی لی گئی تو دونوں مسافروں کے جوتوں سے غیرملکی کرنسیاں برآمد ہوئیں۔
دبئی جانے والے مسافررحمت خان سے50 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی جبکہ دبئی ہی جانے والے دوسرے مسافر علی کیرانی سے 30 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی، محکمہ کسٹمز نے رائج قوانین کی خلاف ورزی پر مذکورہ دونوں فضائی مسافروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کے دائرہ کار کو وسیع کرلیا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…