اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

عمران خان کی اس حرکت پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے ، شہباز شریف

datetime 30  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی آڈیو لیک نے ان کی حکومت کے خاتمے میں غیر ملکی سازش کے الزامات کو چور چور کردیا ہے، اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی، عمران خان سازشی ذہن کے مالک ہیں‘

عمران کی حرکت پر پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا، زندگی میں اس جیسا جھوٹا نہیں دیکھا۔تفصیل کے مطابق وزیر اعظم نے جمعہ کو اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بھارہ کہو مری روڈ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہتا ہے لیکن اس منصوبے سے شہر میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 5 اعشایہ 4 کلو میٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا کنٹریکٹ شفاف نیلامی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے، ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سابق حکومت نے ملک میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کے بجائے ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر لوگوں کے ساتھ دن رات جھوٹ بولا اور جھوٹ بولنے، دھوکا دینے، لوگوں کو ورغلانے کا وہ سلسلہ اور مشغلہ شروع کیا جو آج تک جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ 40 سال سے سیاست کے میدان میں جدوجہد کر رہا ہوں لیکن آج تک عمران نیازی جیسا جھوٹا، عیار و مکار شخص نہیں دیکھا، اس کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا، اللہ اس کو عزت دی، کسی نے سوچا نہیں تھا کہ جب یہ شخص سیاست میں آئے گا تو یہ سر تا پا جھوٹ میں ڈوبا ہوگا،

قوم کو دھوکا دے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری مخلوط حکومت آئینی طریقے سے آئی تو اس نے کس طرح سے ملک و قوم کا مفاد داؤ پر لگا کر جھوٹ بولا، دو روز قبل آڈیو لیک ہوئی جس میں پتا چلا کہ کس طرح وہ اپنے سیکریٹری کو پاکستان کے خلاف سازش کی ترغیب دے رہا ہے اور پرنسپل سیکریٹری دو ہاتھ آگے جاکر کہتا ہے کہ منٹس تو میں نے بنانے ہیں،

وہ بطور وزیر اعظم کہتا ہے کہ ہم نے نام نہیں لینا، میں نے اس پر کھیلنا ہے، پھر 5 مہینے اپنی حکومت کے خلاف سازش کا راگ الاپتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پوری اپوزیشن کو غدار قرار دے دیا اور کہا کہ انہوں نے دوسرے ملک کے ساتھ ساز باز کی اور یہ امپورٹڈ حکومت ہے لیکن پھر دنیا نے دیکھا کہ

اس کا جھوٹا بیانیہ چور چور ہوگیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ آڈیو لیک آنے کے بعد اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ یہ پاکستان کے خلاف بدترین سازش تھی، اس نے قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کی، اداروں کو تقسیم کرنے کی سازش کی لیکن بدترین سازش پاکستانی سیاستدانوں کو غدار قرار دینے کی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی میں بیان دیا تھا کہ اگر ہمارے خلاف سازش کے الزامات ثابت ہوجائیں تو ہمیں سولی پر لٹکایا جائے اور یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ یہ الزامات بے بنیاد تھے، لیکن قوم کے 5 ماہ ضائع ہوگئے، قوم کو تقسیم کردیا گیا، زہریلا پروپیگنڈا کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان عالمی رہنماؤں نے بھی ہم سے پرتپاک انداز میں ملاقاتیں کیں جن کے بارے میں یہ کہتا تھا کہ کیونکہ میں ان کے ساتھ تعلقات بنا رہا تھا، اس لیے میرے خلاف سازش کی گئی، وہ رہنما

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…