جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

خوراک کی کمی،تھر پارکر کے موروں پر ایک بار پھر موت کے سائے

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھرپارکر(نیوز ڈیسک)ضلع تھر پارکر میں موروں کی جنت سمجھے جانے والے قصبے کاسبو کے قدیم مندروں میں نسل در نسل بسیرا کرنے والے مور خوراک کی کمی کا شکار ہو گئے ہیں۔ مندر کے منتظم کے مطابق صرف انکے مندر میں موروں کو یومیہ بیس کلو دانہ خوراک دی جاتی تھی جو علاقہ کے مخیر حضرات اپنی مدد آپ کے تحت فراہم کرتے تھے یہ سلسلہ سال ہا سال سے جاری تھااور دانہ پانی ملنے کے سبب ایک ایک مندر میں پرورش پانے والے موروں کی تعداد سیکڑوں میں تھی مگر گزشتہ کچھ عرصہ سے باجرہ،جو، گندم اور دیگر اجناس کی موروں کے لئے فراہمی میں واضح کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں موروں کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہے اور جس سے موروں کی تعداد میں بھی کمی آ رہی ہے۔ علاقہ مکینوں نیمحکمہ وائلڈ لائف سے مطالبہ کیا ہے کہ کاسبو کو موروں کے وجود سے محروم ہونے سے بچایا جائے اور ہنگامی طور پہ موروں کے لئے دانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…