پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ٹیکسٹائل ایکسپو کا افتتاح، ملک ’ایشیائی ٹائیگر‘ بن رہا ہے، خرم دستگیر

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان ’ایشیائی ٹائیگر‘ بننے جا رہا ہے، دشمن کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا، حکومت کی انقلابی پالیسیوں سے بیرونی ممالک سے خریدار و سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کی طرف لے کر جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں گے اور معیشت کو فروغ حاصل ہو سکے گا۔ ان سب باتوں کا ذکر انہوں نے لاہور میں ایکسپو سنٹر میں3 روزہ 14ویں ٹیکسٹائل ایشیائ انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ پاکستان کپاس کی پیداوار کے حوالے سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ کپاس کی تمام پراسیسنگ ملک کے اندر ہی ہو اور اس کے بعد اسے برآمد کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس سے معیشت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے، حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کو ویلیو ایڈیشن کی طرف لے کر جائے گی، کیونکہ جتنی ویلیو ایڈیشن فیکٹریز لگتی ہیں اتنے ہی روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستانی ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے خواتین کے لیے بھی روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کی غرض سے ایکسپو سنٹر میں مزید 2ہال بنائے جا رہے ہیں، جن پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل ایشیائ انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں 300سے زائد غیر ملکی وفود شرکت کر رہے ہیں اور انہوں نے ٹیکسٹائل کے اسٹالز بھی لگائے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وفاقی وزیر تجارت نے ایکسپو منتظمین و دیگر حکام کے ہمراہ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا دورہ کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ ایکسپو سنٹر میں ہفتہ کے روز شروع ہونے والی 3روزہ ٹیکسٹائل ایشیاءانٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں چین، جاپان، کوریا، سوئٹزر لینڈ، برطانیہ، جرمنی، امریکہ، ترکی، اسپین، تائیوان، اٹلی، فرانس، ہالینڈ اور آسٹریا سمیت دیگر ممالک کی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے اپنے اپنے اسٹالز لگا رکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…