پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ایران منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا، نور محمد جدمانی

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)پاکستان نے ایران سے پائپ گیس لائن منصوبے کو تیزی سے مکمل کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس مقصد کے لیے چینی کمپنیوں سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں، تاکہ اس منصوبے کے لیے سرمایہ کاری حاصل کی جاسکے۔ تہران میں پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کئی پارٹیاں گیس پائپ لائن منصوبے میں دلچسپی لے رہی ہیں، جبکہ مزید دیگر منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں سندھ میں نوابشاہ سے بلوچستان میں گوادر کی بندرگاہ تک گیس پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر تیار ہے اور وہ اپنے تمام جائزے بھی مکمل کر چکے ہیں۔ اس مرحلے میں کام 2سال میں مکمل ہوسکتا ہے اور اسے ایران میں پہلے سے بچھائی جانے والی پائپ لائن سے منسلک کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد توقع ہے کہ پابندیاں نرم ہوں گی اور غیر ملکی کمپنیاں بھی اس منصوبے میں شامل ہو ں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گیس کی تلاش کے لیے ایران کے تجربے سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، پاکستان کو توانائی کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں ایران کی حمایت اور تعاون کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران سے 50میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اور اسے 100سے 1000میگاواٹ تک بڑھانے کے لیے بات چیت جاری ہے۔ باہمی تجارت کے بارے میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایران کو برآمدات 30کروڑ ڈالر ہیں، لیکن دبئی کے راستے غیر قانونی تجارت ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ جاتی ہے، پاکستان ایران سے تجارت بڑھانے کے لیے سرحد پر 2مزید پوائنٹ قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں اور سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر دونوں ممالک کی قیادت بھی متفق ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا حالیہ دورہ پاکستان کامیاب رہا ہے اور اس سے تعاون بڑھے گا، اقتصادی تعاون کے لیے بنائے گئے روڈ میپ پر عملدر آمد کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی اس وقت ایران کا ایک وفد پاکستان میں موجود ہے جو اپنی ہم منصب کمپنیوں سے بات چیت کر رہا ہے۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…