بچوں کوکسی مقام پر دیکھنے سے پہلے انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں ‘ عارف لوہار

28  ستمبر‬‮  2022

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار عارف لوہارنے کہا کہ میں اپنے بچوں کوکسی مقام پر دیکھنے سے پہلے انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں ،

سب سے خوبصورت انسان وہ ہے جس کے اخلاق بلند ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے جس بھی شعبے میں جائیں ان کی شخصیت میں انسانیت کا پہلو نمایاںہونا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں عارف لوہار نے کہا کہ میں نے اپنے بچوںکی تربیت اس انداز میں کی ہے کہ میری خواہش ہے کہ وہ زندگی بھر با ادب رہیں کیونکہ ایسے لوگ ہی کامیابیاں سمیٹتے ہیں ۔ کسی باپ کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی اولاد دنیا کے کسی بھی میدان میںبھرپور کامیابیاں سمیٹیں لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنی اولاد کو انسانیت کا درس بھی دینا چاہیے او راسی میںدنیا او ر آخرت کی کامیابی بھی ہے ۔میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میں کوئی ایسی حرکت نہ کروں جس سے میرے والد محترم کی عزت پر حرف نہ آئے اور مجھے قوی امید ہے کہ میرے بچے بھی اس میراث کو آگے لے کربڑھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…