اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

لیام ڈاؤسن کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر وکٹ لی، حارث رؤف

datetime 26  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ لیام ڈاؤسن نے جب حسنین کے اوورز میں 24 رنز بنائے تو اس کے بعد بھی ذہن یہی تھا آخری رن تک ہار نہیں ماننی اور اپنا سو فیصد دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حارث رؤف جب اننگ کا 19 واں اوور کرانے آئے تو انگلینڈ کو جیت کیلئے 12 گیندوں پر 9 رنز درکار تھے،

پہلی گیند حارث نے ڈاٹ کرائی مگر دوسری گیند پر انہیں چوکا پڑ گیا، باقی رہے 10 گیندو پر 5 رنز، مگر پھر گیم چینج ہو گیا اور پاکستان تین رنز سے جیت گیا۔فاسٹ بولر نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں 32 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پاکستان کو 3 رنز سے جیت دلوانے میں اہم کردار ادا کیا۔جیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ جس طرح لیام ڈاؤسن بیٹنگ کررہے تھے تو وہ ان کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے کہ ان کی کمزوری کو ٹارگیٹ بناتے ہوئے بولنگ کرنی ہے جس میں فائدہ ہوا اور پھر ٹیل اینڈرز کے خلاف اپنی بہترین گیندیں کرائیں اور کامیابی ملی۔میچ میں پاکستان کی ٹیم 166 رنز بنا پائی تھی، ہدف کے دفاع کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں حارث رؤف نے کہا کہ پلیئرز کی سوچ یہی تھی کہ اپنا سو فیصد دینا ہے، نتائج جس کے بھی حق میں ہوں، اپنی طرف سے کوشش میں کوئی کمی نہیں رہنی چاہیے، ہر پلیئر نے اپنا کردار ادا کیا اور ٹیم کو کامیابی ملی۔ایک سوال پر نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ بولنگ کوچ شان ٹیٹ اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں جس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے خاص طور پر یہ کہ پیس کا استعمال کیسے کرنا ہے، یارکرز کیسے کرانی ہیں۔انہوںنے کہاکہ کراچی کا کراؤڈ بہت زبردست تھا، ایسے پرجوش کراؤڈ سے کھلاڑیوں کو کافی توانائی ملتی ہے۔ حارث رؤف جو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی پروڈکٹ ہیں، نے امید ظاہر کی کہ لاہور کے میچز میں بھی ٹیم ایسی ہی کرکٹ کھیلے گی، کراچی میں مقابلہ دو۔ دو سے برابر ہونے کے بعد لاہور کے میچز اور بھی دلچسپ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور میں بھی فینز کو اچھی کرکٹ دکھائیں، گراؤنڈ مین فینز آتے ہیں تو ان کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں ، ہماری کوشش ہوگی کہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…