بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریم نواز اور شہباز شریف کی چوہدری برادران کے بارے میں گفتگو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ظہور الٰہی پیلس گجرات میں چودھری ظہور الٰہی شہید کی 41 ویں برسی میں شرکت کی۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چودھری ظہور الٰہی شہید کی برسی پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی جو آڈیو لیک ہوئی ہے،

ا ب عوام کو ان کی اصلیت کا پتہ لگ گیاہے لیکن مجھے ان کی اصلیت کا پہلے سے ہی پتہ تھا۔مریم نواز نے آڈیولیک میں میرے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے اس پر افسوس ہواہے۔ میں نے اس خاندان کے ساتھ بہت بھلائی کی اورہم ہمیشہ شریف خاندان کے کام آئے۔میرے خلاف باتیں کرکے مریم نواز نے اپنی اصلیت بتائی ہے۔میں نے اور مونس الٰہی نے عمران خان کا ساتھ اسی وجہ سے دیا۔شریف خاندان کی سوچ ہی ایسی ہے۔ شہباز شریف کو خدا کا خوف نہیں بیرون ملک جاکر کہتا ہے میں نے پیسے مانگنے نہیں تھے لیکن مجبور ہوں، دے دیں۔مجھے تو ڈر تھا کہ یہ ان سے واپسی کی ٹکٹ بھی نہ مانگنے لگے۔شہباز شریف کی سوچ مغلیہ سوچ ہے۔عمران خان نے کال دی تو رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اسلام آباد سے باہر نکل کر دکھائے۔رانا ثنا اللہ کو سب سے بڑا خوف سانحہ ماڈل ٹاون کاہے اور ماڈل ٹاون جو خون کی ہولی کھیلی گئی،اس پر انہیں انشاء اللہ سزا ہوگی۔ ماڈل ٹاؤن میں عورتوں اوربچوں کو ناحق قتل کرنے والوں پر مقدمے کیے جائینگے۔میں جھوٹے کیسوں کے خلاف ہوں لیکن اب جو کیس ہوں گے درست ہوں گے۔نوازشریف پر کوئی کیس ختم نہیں ہوا۔ اب کوئی نہ آسکتا ہے،نہ جاسکتا ہے۔نواز شریف نے واپس نہیں آنا۔انہوں نے کہا کہ گجرات ایک گاؤں تھا چودھری ظہور الٰہی نے اپنی محنت سے پورے ملک میں نام کمایا۔اگلی برسی پر آپ کوچودھری ظہور الٰہی شہیدکے وارثوں میں مزید محبت نظر آئے گی۔جیسے آپ چاہتے ہیں سب چاہتے ہیں کہ ہم اکٹھے ہوجائیں۔

ہوسکتا ہے آپ کی دعاؤں سے ہم پھر اکٹھے ہوجائیں۔اللہ تعالیٰ کا بھی حکم ہے کہ دو بھائیوں میں لڑائی ہوجائے تو ان کی صلح کرا دو۔41 سالہ بعد بھی ہم چودھری ظہور الٰہی شہید کو نہیں بھول سکے۔سارے خاندان نے چودھری ظہورالٰہی شہید کے نام کو قائم و دائم رکھا۔بچے اپنی مرضی کرتے ہیں انکو پیار سے سمجھا کر واپس لے آئیں گے۔ ایک دو ماہ تک آپ کو سب کو نظر آجائیں گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے گجرات کو ڈویژن بنادیا ہے، اب یہ پورے صوبے کا مرکز بنے گا۔ایک ایسی یونیورسٹی بنا رہے ہیں جو پاکستان تو کیا ایشیا میں ایسی نہیں ہوگی۔منڈی بہاؤ الدین اور گجرات کے درمیان یونیورسٹی بنائیں گے۔ترکی کی بلیو مسجد جیسی مسجد اپنے وسائل سے گجرات میں بنا رہے ہیں۔بلیو مسجد میں خواتین بھی نماز ادا کر سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ جو ختم نبوتؐ پر یقین نہیں رکھتا اس سے کوئی دوستی نہیں،

وہ اقلیت بن کر رہنا چاہتے ہیں تو رہیں۔انہوں نے کہا کہ گجرات میں مونس الٰہی کی والدہ کے نام سے فری زچہ وبچہ ہسپتال بنایا جائیگا۔جیسے سر سید احمد خان نے علی گڑھ کو علم کا مرکز بنایا تھا گجرات کو بھی بنائیں گے۔آپ کی محبتوں کا قرض ہے اپنے بچوں کو بھی بتا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سود لینے اور دینے والے کا منہ کالا ہوتاہے۔ میں نے اسمبلی میں سود کے نجی کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانون بنایا ہے اور 5 سال قید کی سزا مقرر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان بنکوں کی حوصلہ افزائی کریں گے جو سود کے بجائے شراکت داری پر کام کرینگے۔پہلے میٹرک تک تعلیم مفت کی تھی اب بی اے تک کررہے ہیں۔ ورلڈ بینک نے بی اے تک تعلیم مفت کرنے کیلئے گرانٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیرآبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 500 بیڈ تک جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق پہلی سے پانچویں تک ناظرہ اورپانچویں سے بارویں تک قرآن مجید کے ترجمے کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔وزیرآباد سے سیالکوٹ تک بہترین سڑک بنائیں گے۔

عوام کے لئے جو کچھ کررہے ہیں کسی پر کوئی احسان نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے جو کیاوہ ان کے احسانات کا عشرعشیر بھی نہیں۔اگلی برسی میں سب اکٹھے ملیں گے،اللہ تعالیٰ دلوں سے کدورتوں کونکال کر محبت ڈال دے گا۔برسی کی تقریب میں آنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔لوگوں کی دعاؤں سے وزرات اعلی کا منصب اورعزت ملی۔برسی کی تقریب میں چودھری وجاہت حسین،ایم این اے حسین الٰہی، موسی الٰہی،میاں عمران مسعود،ایم پی ایز شجاعت نواز،عبداللہ یوسف،باؤرضوان اوردیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ گجرات کے معروف عالم دین ضیاء الرحمان عطاری نے چودھری ظہور الٰہی شہیدکے ایصال ثواب کیلئے دعا کرائی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…