جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایرانی خواتین کے بال حکام کے لیے وبال اور عوامی مطالبات کی علامت بن گئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2022 |

تہران (این این آئی)تہران میں زیر حراست نوجوان خاتون مہسا امینی کی موت نے ایران کے اندر اور بیرون ملک کھلبلی مچادی۔ایران کے اندر اور باہرخواتین سمیت لاکھوں افراد امینی کے قتل کے بعد شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں۔ لوگ مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ شاید ان میں سب سے نمایاں وہ احتجاجی مظاہرے ہیں جو تہران اور ایران کے

دیگر شہروں میں 7 روز سے جاری ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران ریاستی سکیورٹی اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتیں ہو چکی ہیں، جب کہ ایرانی سکیورٹی نیدرجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔ایران میں اخلاقی پولیس کی جانب سے خواتین پر نقاب کی پابندی اور پردے کی صحیح تعلیمات پر عمل نہ کرنے والی خواتین کے ساتھ اس کے پرتشدد سلوک کی مذمت کے لیے ایران میں متعدد خواتین نے اپنے سروں کے اسکارف بھی جلا لیے ہیں۔ایران اور بیرون ملک خواتین نے بھی اپنے بال کٹوانے شروع کر دیے تاکہ ایران میں خواتین پر ہونے والے جبر کو ظاہر کیا جا سکے۔اسی تناظر میں دنیا بھر کے کارٹونسٹوں نے ایران میں خواتین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار ان کے بالوں والی ڈرائنگ کے ذریعے کیا، جو تہران کی حکومت کے لیے باعث تشویش بن گیا ہے۔اس تناظر میں، ٹویٹر پر شائع ایک کارٹون میں ایک خاتون کواپنے بالوں کو کنگھی کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس کارٹون میں خاتون کے بالوں میں کنگھی کے ذریعے سپریم لیڈر علی خامنہ ای اور ان کی باقیات تلف کرتے دکھایا گیا ہے۔ایک اور ڈرائنگ میں ایران کا نقشہ دکھایا گیا، جس کے اوپر ایک عورت کا سر لٹکا ہوا تھا، جس نے ملک کو شمال سے جنوب تک ڈھانپ رکھا تھا۔ایرانی خواتین کے کھلے بال اب ایرانیوں کے مطالبات کی علامت بن چکے ہیں، جو خواتین کے مسائل سے آگے بڑھ کر ایرانی عوام کی آزادی، جبر اور دیگر شکایات کی عکاسی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…