چندی گڑھ(این این آئی)نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت خالصتان ریفرنڈم میں تارکین وطن سکھوں کی زبردست شرکت سے سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اوراس نے پنجاب اور دیگر ریاستوں میں سکھ برادری کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پنجاب میں پولیس نے ایک چھاپے میں کم از کم دو سکھوںکو بیرون ملک سے حمایت حاصل کرنے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ زیر حراست افراد کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما لکھبیر سنگھ کے لیے کام کر رہے تھے۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے لکھبیر سنگھ ہرویندر سنگھ کا قریبی ساتھی ہے جس نے ببر خالصہ انٹرنیشنل میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔حراست میں لیے گئے سکھوں کی شناخت یاوراج سنگھ اور بلجیت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے۔ایک ہفتہ قبل پولیس نے پنجاب کے شہر ترن تارن میں سات سکھوں کو بے بنیاد الزام میں گرفتار کیا تھا۔
خالصتان ریفرنڈم نے مودی کو بوکھلا دیا سکھوں کے خلاف کارروائی تیز کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
اقرار الحسن کو بڑا عدالتی جھٹکا
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی جاری، فیس کا بھی اعلان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
منقطع سوئی گیس کنکشنز کی بحالی کیلئے کڑی شرائط عائد



















































