جمعہ‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2026 

ہمارے لائحہ عمل سے رانا ثنا اللہ بھی حیران رہ جائیں گے، فواد چودھری نے بھی بڑا اعلان کر دیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس دفعہ جو لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اس سے رانا ثنا اللہ بھی حیران رہ جائیں گے،عوام کے پیسوں کیلئے عمران خان اکیلے آواز اٹھا رہے ہیں ،یہ ہمارا ذاتی نہیں پاکستان کا مسئلہ ہے۔

فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسوں کیلئے عمران خان اکیلے آواز اٹھا رہے ہیں اور یہ ہمارا ذاتی نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو پاکستان کا پیسہ لوٹ کر برطانیہ گئے وہ واپس آکر وزیر خزانہ بن رہے ہیں اور جس طرح کی کلین چٹ ان لوگوں کو دی جا رہی ہیں اس سے معاشرہ تباہ ہو گا۔فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ذمہ داریاں پوری ادا کی ہیں اور حقیقی آزادی کو ایک نئی جہد دے رہے ہیں، اب یہ تحریک اسلام آباد تک پہنچے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ جو لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اس سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ حیران رہ جائیں گے، 4 سے 5 ماہ میں پاکستان کی معیشت گھٹنوں پر آگئی ہے اور تنخواہ دار طبقے کے پاس بجلی کے بل جمع کرانے کے پیسے نہیں رہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اب اسحق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے۔ اپنے بیان میںسابق وزیر نے کہاکہ حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں۔ سابق وزیر نے کہاکہ یہ تماشہ رجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا،بدقسمتی ہے این آر او 2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے اورسوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔

کالم

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…