ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈی ایس پی کو بھی لوٹ لیا گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2022 |

کراچی(آن لائن) شہر قائد میں ڈی ایس پی کو بھی لوٹ لیا گیا، ڈاکو 8 لاکھ روپے چھین کر فرار۔تفصیلات کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کے قریب پولیس افسر ڈاکوئوں کے ہاتھ لٹ گیا۔ ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے چھین کر ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے عزیز بھٹی کے علاقے

ڈالمیا شانتی نگر کے قریب ڈی ایس پی سعد جبار کو لوٹ لیا، جو بینک سے رقم لے کر آ رہے تھے۔ مسلح ملزمان واردات کے دوران ڈی ایس پی سے 8 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان بینک سے تعاقب کرتے ہوئے آئے تھے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزمان بینک سے پیچھے لگے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب سپرہائی وے کے علاقے گلشن معمار احسن آباد دلدار گوٹھ سے متصل امرانی گوٹھ میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے فائرنگ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ، جن کی شناخت 20 سالہ سہیل ولد عبد القدیر اور 20 سالہ علی بخش ولد امیر بخش کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔علاوہ ازیں اینٹی وہیکل پولیس نے ایم اے جناح روڈ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ کاشف ولد پرویز اور 19 سالہ نظیر اللہ ولد محمد شفیع کے نام سے کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…