جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

آزاد انسان ہوں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا، عمران خان

datetime 22  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ کو براہ راست دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ رانا ثنا اللہ کو اسلام آباد میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو ہماری تیاری نہیں تھی لیکن اس مرتبہ بھرپور تیاری کے ساتھ آئیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حکمرانوں نے 80 ہزار پاکستانیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا کیونکہ کسی اور کی جنگ میں شامل ہوئے اور ملک بھی تباہ ہوا اور قبائلی علاقوں میں 400 ڈرون حملے ہوئے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن)کے قائد اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کو مخاطب کرکے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں غلام ہیں جن کا پیسہ ملک سے باہر ہے، ان دونوں نے ڈرون حملوں کی اجازت دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اب موجودہ حکومت گندم اور تیل لینے کی بات کررہی ہے جبکہ ہم 5 ماہ قبل ہی کرچکے تھے لیکن سازش کے ذریعے ہمارے حکومت ختم کردی گئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد کی تنظیم اورعہدے داروں کومبارکباد دیتا ہوں، آزادی کبھی پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملتی قربانیاں اور جہاد کرنا پڑتا ہے،نظام پرقبضہ کرنے والے اس نظام سے اربوں، کھربوں پتی بن چکے ہیں،یہ لوگ ہمیں آرام سے آزادی نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک پاکستان کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک سب سے بڑی تحریک ہے، کلمہ پڑھنے کا مطلب ہم آزاد انسان اورصرف اللہ کومانتے ہیں،ہماری حکومت نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی۔ پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا، خوف کے بت کے سامنے جھکنا میری نظرمیں شرک ہے، میرے والدین کہتے تھے تم خوش قسمت ہو آزاد ملک میں پیدا ہوئے، آزاد انسان ہوں کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا،

انسان جب ایمان لے آتا ہے تو اللہ اس کے خوف کے بت کو توڑ دیتا ہے، جو اپنے خوف پر قابو نہ پائے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، مرنے کا خوف، ذلیل اوررزق جانے کے تین بڑے خوف ہے، تینوں خوف انسان کو بزدل بنا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تنظیم کو داد دیتا ہوں، 126دن دھرنے کے دوران بڑی اونچ، نیچ دیکھی، انشااللہ یوتھ ونگ، آئی ایس ایف کو پوری طرح آزماؤں گا،

فارن پالیسی کو آزاد بنانا چاہتا ہوں تاکہ کسی اورملک کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پڑیں۔ انہوں نے کہاکہ فیصلہ میں کرونگا جب سمجھوں گا تنظیمیں تیار رہیں، ہفتے کیلئے اپنی توانائی بچالینا، اسلام آباد کی تنظیم کوہفتے والے دن چیک کرونگا کس تعداد میں آپ لوگ باہرنکلیں گے، گھر،گھرجاکرحقیقی آزادی کی تحریک کا پیغام پہنچانا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ کرپشن کیسز میں ملوث خود ہی اپنے کیسز معاف کرا رہے ہیں،

اپنے کرپشن کیسز معاف اور عوام مہنگائی میں ڈوب رہے ہیں، ملک میں مہنگائی 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، بجلی کے بم گرائے جا رہے ہیں، اس حکومت کا اقتدارمیں آنے کا مقصد اپنی چوری بچانا ہے، یہ اپنے بیرونی آقاؤں کے مطابق پاکستان کو چلا رہے ہیں، ہفتے والے دن تاریخی احتجاج ہو گا، ہفتے والے دن پورا زور لگانا ہے، ہفتے والے دن فیصلہ کرونگا کس دن کال دینی ہے، فیصلہ تب کرونگا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرتیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…