منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بختاور بھٹو اور عالمگیر خان میں لفظی جنگ چھڑ گئی

کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھِڑ گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان نے بختاور بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور زرداری کہاں ہیں؟ جنہوں نے موجودہ حالات(سیلابی صورتِ حال)میں مجھ پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں سندھ میں ہوں، سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے سندھی بھائیوں کی خدمت کر رہا ہوں۔عالمگیر خان نے کہاکہ مجھے پتہ چلا ہے کہ شہزادی بختاور اپنے بچے کی سالگرہ میں مصروف ہیں۔سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے عالمگیر خان کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنے بیٹے کی سالگرہ کا کیک نہیں کاٹ رہی بلکہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں جو میرے اعمال اور کردار کا فیصلہ کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…