جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تقریریں سب کرتے ہیں حکومت میں آکر کچھ نہیں کرتے،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

datetime 22  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ تقریریں سب کرتے ہیں حکومت میں آتے ہیں تو کچھ نہیں کرتے۔انہوں نے یہ ریمارکس اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق بارے کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں

انسانی حقوق کمیشن کی جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں کرپشن اور جیل حراست کے دوران ٹارچر کا انکشاف ہوا ہے۔اس پر عدالت عالیہ نے سیکرٹری انسانی حقوق کو آج 23 ستمبر جمعہ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ جو پیسے دیتا ہے وہ جیل میں موبائل فون بھی استعمال کرتا ہے ملاقاتیں بھی کرتا ہے جو قیدی غریب ہو کیا ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں؟ اگر کسی قیدی کی شکایت آئی تو عدالت بہت سیریس ایکشن لے گی ،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تنبیہ کی کہ کسی ایک قیدی کی شکایت بھی آئی تو عدالت سخت ایکشن لے گی اس موقع پر اڈیالہ جیل احکام نے عدالت کو بتایا کہ 21 سو قیدیوں کی گنجائش ہے اور 62 سو قیدی اڈیالہ جیل میں رہ رہے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ سب سے بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جیلوں کو ایگزیکٹو نے ٹھیک کرنا ہییہ کرپشن کی کہانیوں سے متعلق پہلی درخواست جیل کے حوالے سے نہیں آئی اب عدالت اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائے گی جو کچھ جیلوں میں ہورہا ہے آپ کو بھی پتہ ہے سب کو پتہ ہے . جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت نے کیس کی سماعت آج 23 ستمبر بروز جمعہ تک ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…