کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کی اکنامک سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں ٹیکس کی وصولی کا طریقہ کار ناقص ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2014-15کے درمیان ملکی معیشت میں4.24فیصد اضافہ ہوا، جبکہ فی کس آمدنی 9.25 بڑھی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت قرضوں اور امداد پر انحصار کرتی ہے۔پاکستان کی کل مجموعی پیداوار 9.4فیصد ہے جو کہ دنیا میں کم ترین میں سے ایک ہے، عوامی قرضے سترہ ٹریلین روپے سے تجاوز کر چکے ہیں اور اس کا تناسب سا ل 2008 سے تین فیصد سے زائد ہوگیا ہے۔پاکستان کی ٹیکس آمدنی کا 44 فیصد سود کی مد میں چلا جاتا ہے، مذکورہ رپورٹ پاکستان کے ٹیکس کلچر پر الزام عائد کرتی ہے، جس میں ٹیکس وصولی کا طریقہ کار ناقص بیان کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹیکس 68 فیصد بجلی، پانی اور اشیائے خوردونوش پر وصول کیا جا تا ہے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑتا ہے۔